ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دی پہلے ون ڈے میں 48رنوں سے شکست

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دی پہلے ون ڈے میں 48رنوں سے شکست

Tue, 24 Jul 2018 12:47:03    S.O. News Service

گیانا ،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تیمم اقبال اور شکیب الحسن کے درمیان ڈبل سنچری شراکت کی مدد سے بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلاتے ہوئے پہلے ون ڈے میچ میں آج ویسٹ انڈیز کو 48رنز سے شکست دے دی۔مین آف دی میچ تیمم نے ناٹ آؤٹ 130 رنز بنائے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میں کسی بنگلہ دیشی بلے باز کا سب سے زیادہ سکور ہے۔ثاقب نے 97 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 207رن کی ساجھیداری کی۔ان کی اننگز کے بدولت بنگلہ دیش نے چار وکٹ پر 279 رن بنائے۔بعد میں مشرف مرتضی نے 37 رن دے کر چار وکٹ لئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز ٹیم 231 رن ہی بنا سکی۔کرس گیل اور شمرون ہیٹمییر کے کریز پر رہتے ویسٹ انڈیز ٹیم ہدف کی طرف بڑھتی دکھ رہی تھی۔گیل 40 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ ہیٹمییر 52 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔ آخری وکٹ کے لئے دیویندر بشو اور الجاری جوزف نے 59رن جوڑے لیکن ہار کو نہیں ٹال سکے۔بنگلہ دیش کے لیے مشفق الرحیم نے بھی 11 گیند میں 30 رن بنائے۔آخری دو اوور میں بنگلہ دیشی ٹیم نے 43رن جوڑے۔تیمم نے اپنی اننگز میں 160 گیند کھیل کر دس چوکے اور تین چھکے لگائے۔


Share: